QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''تحفظ مزارات اولیاؤ اللہ ''کانفرنس 26 مارچ کو ملتان میں ہوگی

9 Mar 2017 21:10

کانفرنس میں سجادہ نشین، علماء و مشائخ سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے، کانفرنس میں اولیائے کرام کے مزارات کے تحفظ اور تقدس کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین (شعبہ سیاسیات) کے زیراہتمام ملکی حالیہ صورتحال، مزارات پر حملے اور تقدس کی پامالی کے خلاف ''تحفظ مزارات اولیاؤ اللہ ''کانفرنس 26 مارچ کو جنوبی پنجاب کی بزرگ روحانی شخصیت حضرت شاہ شمس سبزواری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر ملتان میں منعقد ہوگی۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی کے مطابق ''تحفظ مزارات اولیاو اللہ ''کانفرنس میں جنوبی پنجاب بھر کے تمام مزارات کے سجادہ نشین، گدی نشین، علماء و مشائخ، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد ملک دشمن عناصر کی جانب سے بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف اور مزارات مقدسہ کے تحفظ اور تقدس کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ کانفرنس کے آخر میں تمام جماعتوں اور قائدین کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے دعوت ناموں کا سلسلہ جاری ہے، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما 24 مارچ کو پریس کانفرنس کریں گے اور انتظامات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 616682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/616682/ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-تحفظ-مزارات-اولیاؤ-اللہ-کانفرنس-26-مارچ-کو-ملتان-میں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org