0
Friday 10 Mar 2017 16:55

میئر کراچی کی 100 روزہ صفائی مہم کا آج آخری دن، شہر بھر میں کچرے کے ڈھیر باقی

میئر کراچی کی 100 روزہ صفائی مہم کا آج آخری دن، شہر بھر میں کچرے کے ڈھیر باقی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے شروع کی گئی 100 روزہ صفائی مہم آج ختم ہو جائے گی، لیکن شہر میں کچرا کلچر میں کوئی کمی نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اخترکی 100 روزہ صفائی مہم آج ختم ہو رہی ہے، 3 ماہ اور 10 دن پہلے میئر کراچی نے نوید سنائی تھی کہ شہر کو 100 روز میں صاف کر دیں گے، لیکن بڑے بڑے دعوے ہوا میں ہی اڑگئے اور اب بھی جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ کراچی کے تمام 6 اضلاع میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں اور سیوریج کا پانی بھی جگہ جگہ کھڑا ہے۔ مئیر کراچی کی جانب سے 209 یونین کمیٹیوں میں سے 16 کو صاف کرنے کا دعویٰ کیا گیا، مگر پورا شہر ہی کچرہ کنڈی بنا ہوا ہے، جبکہ شہریوں کا بھی مطالبہ ہے کہ زبانی کلامی نہیں عملی طور پر کچھ کرنا ہوگا، جبکہ مئیر کراچی نے صفائی مہم کے حوالے سے تمام ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈال دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 616854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش