QR CodeQR Code

مانسہرہ میں 3 دہشتگردوں کے داخلہ کی اطلاع

10 Mar 2017 20:35

پریس کانفرنس کے دوران ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ دہشتگردوں کے نشانہ پر ہے اور 3 دہشتگردوں کے مانسہرہ داخلہ کی اطلاع پر ضلع بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، انہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کیساتھ تعاون جاری رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوہدری احسن سیف اللہ نے کہا ہے کہ ضلع مانسہرہ میں 3 دہشتگردوں کے داخلہ کی اطلاع کے بعد ضلع مانسہرہ میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں، کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کے باصلاحیت نوجوانوں کو چاق و چوبند رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دہشتگردی کے سدِباب کیلئے کسی بھی مصلحت کا شکار ہوئے بغیر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع مانسہرہ دہشتگردوں کے نشانہ پر ہے اور 3 دہشتگردوں کے مانسہرہ داخلہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ضلع بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، تاہم دہشتگردی کے خطرہ بدستور موجود ہے اور پولیس کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ ڈی پی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 616912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/616912/مانسہرہ-میں-3-دہشتگردوں-کے-داخلہ-کی-اطلاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org