0
Friday 10 Mar 2017 22:29

پولیس نے پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا، دہشتگرد گرفتار ،5 کلو وزنی بم برآمد

پولیس نے پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا، دہشتگرد گرفتار ،5 کلو وزنی بم برآمد
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرکے 5 کلو وزنی دیسی ساختہ بم بر آمد کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے پشاور میں بروقت چھاپہ مارکارروائی کے دوران دہشتگرد کو دھرلیا، جس کے قبضے سے 5 کلو وزنی دیسی ساختہ بم بر آمد ہوا ہے، جو ملزم نے گھی کے ڈبے میں چُھپایا ہوا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت اشفاق کے نام سے ہوئی ہے تاہم پولیس نے زیر حراست دہشتگرد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 616939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش