0
Friday 10 Mar 2017 23:50

نوابشاہ، سرکاری نوکری کے نام شہریوں کیساتھ 6 کروڑ روپے کا فراڈ

نوابشاہ، سرکاری نوکری کے نام شہریوں کیساتھ 6 کروڑ روپے کا فراڈ
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ سرکاری نوکری کے نام پر شہریوں کے ساتھ چھ کروڑ کا فراڈ، سو افراد کو رقم سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے علاقے نواب شاہ میں نوکری کا جھانسا دے کر چھ کروڑ اینٹھ لئے گئے، سو افراد کو سبز باغ دکھا کر جعلی آفر لیٹر بھی تھما دیئے، متاثرین کو دو ماہ تک مخصوص اکاؤنٹس سے تنخواہ بھی ملی۔ ملزمان کے خلاف نوابشاہ اور نوشہرو فیروز میں پرچہ کٹ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے پانچ افراد ضمانت پر ہیں۔ متاثرین کہتے ہیں کہ رقم واپس کرانے کے ساتھ ملزمان کو جیل کی ہوا بھی کھلائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 616959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش