QR CodeQR Code

فیصل آباد، زرعی یونیورسٹی اور نائیجیرین یونیورسٹی میں معاہدے پر دستخط

11 Mar 2017 06:39

یونیورسٹی کے نیو سنڈیکیٹ ہال میں پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد اور نائیجیرین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد اکانومینوما نے معاہدے پر دستخط کئے، اس موقع پر پاکستان میں نائیجیریا کے قائم مقام ہائی کمشنر مسٹر امینو عبدالقادر، ڈاکٹر محمد رشید، چوہدری حسین، ودیگر بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ زرعی یونیورسٹی نے نائیجیریا نساراوا سٹیٹ یونیورسٹی اور نساراوا سٹیٹ کالج آف ایگریکلچر لافیا کیساتھ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور اکیڈمک سٹاف و طلبہ کے باہمی تبادلوں اور انٹرن شپ کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یونیورسٹی کے نیو سنڈیکیٹ ہال میں پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد اور نائیجیرین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد اکانومینوما نے معاہدے پر دستخط کئے، اس موقع پر پاکستان میں نائیجیریا کے قائم مقام ہائی کمشنر مسٹر امینو عبدالقادر، ڈاکٹر محمد رشید، چوہدری حسین، و دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں نائیجیرین ہائی کمشنر مسٹر امینو عبدالقادر نے مہمانوں کے ہمراہ ایکسپو سنٹر میں دو روزہ زرعی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد سٹالوں کا معائنہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 616987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/616987/فیصل-آباد-زرعی-یونیورسٹی-اور-نائیجیرین-میں-معاہدے-پر-دستخط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org