QR CodeQR Code

بھارت جنگی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے، میر اکبر

11 Mar 2017 07:49

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں میں آزادی کی تحریک دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ قربانیاں دینے والی قوم کو اسلحہ کی نوک پر غلام نہیں رکھا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر ڈرون طیاروں اور کیمروں سے ریکی شروع کر دی ہے جو سیز فائر لائن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارت جنگی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو اس جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے۔ بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کشمیری نوجوانوں میں آزادی کی تحریک دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، خون ضرور رنگ لائے گا، قربانیاں دینے والی قوم کو اسلحہ کی نوک پر غلام نہیں رکھا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 616988

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/616988/بھارت-جنگی-صورتحال-پیدا-کرنا-چاہتا-ہے-میر-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org