QR CodeQR Code

امریکہ میں بھارتی لابی فعال، پاکستان کو دہشتگرد ریاست قرار دینے کا بل ایوان میں پیش کروا دیا

11 Mar 2017 09:49

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیڈپو امریکی کانگریس میں ایوان نمائندگان میں دہشتگردی سے متعلق ذیلی کمیٹی کے صدر ہیں۔ ٹیڈ پو نے اس بل میں لکھا ہے کہ "پاکستان نہ صرف ایک ایسا ساتھی ملک ہے جس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، بلکہ اس نے برسوں سے امریکہ کے دشمنوں کا ساتھ دیا اور ان کی مدد بھی کی ہے، اسامہ بن لادن کو پناہ دینا ہو یا پھر حقانی نیٹ ورک کے ساتھ گٹھ جوڑ ہو، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کس کے ساتھ ہے اس کے کافی ثبوت ہیں اور یہ واضح ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کیخلاف ازلی دشمن بھارت نے کبھی کوئی موقع ضائع نہیں کیا بلکہ ہمیشہ پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا اور ہمارے حکمران آج بھی مودی کیساتھ اپنی یاری کو فخر قرار دیتے ہیں۔ بھارت پاکستان میں جہاں سی پیک کو نقصان پہنچانے کیلئے سرگرم ہے وہیں امریکہ میں بھی پاکستان کی تضحیک سے باز نہیں آ رہا اور امریکہ میں بھارتی لابی پاکستان کیخلاف فعال ہے۔ اس حوالے سے اب پاکستان کو دہشتگردوں کا مددگار ملک قرار دینے کے مطالبہ پر مبنی بل امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کر دیا گیا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کیے گئے بل کے تحت صدر کو 90 دنوں کے اندر اندر جواب دینا ہوگا کہ پاکستان بین الاقوامی دہشتگردی کو سپورٹ کرتا ہے یا نہیں، بل کے 30 دن بعد وزیر خارجہ کو ایک رپورٹ بھی دینا ہوگی۔ کانگریس میں بااثر رہنما ٹیڈ پو نے اس بل کو پیش کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیڈپو امریکی کانگریس میں ایوان نمائندگان میں دہشتگردی سے متعلق ذیلی کمیٹی کے صدر ہیں۔ ٹیڈ پو نے اس بل میں لکھا ہے کہ "پاکستان نہ صرف ایک ایسا ساتھی ملک ہے جس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، بلکہ اس نے برسوں سے امریکہ کے دشمنوں کا ساتھ دیا اور ان کی مدد بھی کی ہے، اسامہ بن لادن کو پناہ دینا ہو یا پھر حقانی نیٹ ورک کے ساتھ گٹھ جوڑ ہو، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کس کے ساتھ ہے اس کے کافی ثبوت ہیں اور یہ واضح ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ نہیں ہے،اب وقت آ گیا ہے کہ ہم پاکستان کو اس دھوکہ دہی کے لیے انعام دینے پر پابندی لگائیں اور اسے سرکاری طور پر دہشت گردی کو سپانسر کرنے والا ملک قرار دیں"۔

ٹیڈ پو نے اس بل کو پیش کرنے کیساتھ ساتھ دی نیشنل انٹرسٹ میگزین میں سابق نائب وزیر دفاع جیمز لیڈ کے ساتھ ایک مشترکہ مضمون لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی کو بھارت اور پاکستان کے باہمی رشتوں سے ہٹ کر دیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ پالیسی پرانی ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 617000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/617000/امریکہ-میں-بھارتی-لابی-فعال-پاکستان-کو-دہشتگرد-ریاست-قرار-دینے-کا-بل-ایوان-پیش-کروا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org