0
Saturday 11 Mar 2017 10:44

پاناما کیس، وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی کی صورت میں نون لیگ نے 3 نکاتی حکمت عملی بنالی

پاناما کیس، وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی کی صورت میں نون لیگ نے 3 نکاتی حکمت عملی بنالی
اسلام ٹائمز۔ حکمراں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پاناما لیکس کیس کا متوقع فیصلہ ممکنہ طور پر وزیراعظم کی نااہلی کی صورت میں آنے کے بعد پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کیلئے تفصیلی مشاورت کے بعد ممکنہ طور پر 3 آپشنز پر مشتمل حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت وزیراعظم کی فوری طور پر اپنے عہدے سے سبکدوشی، نئے وزیراعظم کی 48 گھنٹے میں تقرری اور قانونی مشاورت کے بعد اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنا یا نہ کرنا شامل ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ ممکنہ طور پر پاناما لیکس کیس میں ممکنہ طور پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیتی ہے تو وہ فوراً اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔  حکمراں مسلم لیگ نئے وزیراعظم کی نامزدگی کا اعلان مشاورت کے بعد 48 گھنٹوں میں کر دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کیس کا متوقع فیصلہ ممکنہ طور وزیراعظم نواز شریف کے خلاف آنے کی صورت ان کی قانونی ٹیم تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے گی۔ جس کے بعد قانونی ٹیم کی مشاورت اور رائے کی روشنی میں اس فیصلہ کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 617029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش