0
Saturday 11 Mar 2017 14:27

حق خودارادیت کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، آغا سید حسن

حق خودارادیت کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، آغا سید حسن
اسلام تائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مقبوضہ کشمیر کے قصبہ پلوامہ میں حریت پسند عوام پر بھارتی فورسز کے جبر و قہر کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اس سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کو شاندار خراج عقیدت پیش کی اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ آغا سید حسن نے عسکری تصادم آرائیوں کے دوران حریت پسند عساکر اور تحریک حق خودارادیت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی والے فوجی سربراہ کے بیان کو کشمیری عوام کے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے عوام نے ایسے مواقع پر اپنی تحریکی غیرت اور بے جگری کا مظاہرہ کرکے ایک شہید پرور قوم ہونے کا بین ثبوت پیش کیا۔ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ مذاکرات کی ناگزیریت کو صرف نظر کرنے بھارت کی دار و گیر والی پالیسی خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رُکاوٹ ہے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے ہر سطح پر مصروف عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 617131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش