0
Saturday 11 Mar 2017 15:48

پشاور، جے یو آئی (ف) حلقہ پی کے 8 کے زیر اہتمام ریلی

پشاور، جے یو آئی (ف) حلقہ پی کے 8 کے زیر اہتمام ریلی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) صوبائی اسمبلی کے حلقہ آٹھ کے زیر اہتمام صد سالہ عالمی اجتماع کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت صوبائی رہنما اور سابق صوبائی وزیر آصف اقبال دائودزئی، جے یو آئی کے مرکزی فنانس سیکرٹری الحاج شمس الرحمان شمسی، قاری سید رفیق شاہ اور پی کے 8 کے جنرل سیکرٹری الحاج ملک جہانداد کررہے تھے۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر انتظام عالمی اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 50 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اس اجتماع میں دیگر ممالک کے جید علماء سمیت امام کعبہ فضیلت الشیخ عبد الرحمن السدیس خصوصی شرکت کرینگے۔ تمام کارکنان اس اجتماع کو کامیاب کرانے کے لئے دن رات محنت کریں۔
خبر کا کوڈ : 617188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش