QR CodeQR Code

جے یو آئی (ف) کے مولانا عصمت اللہ پی ٹی آئی میں شامل

11 Mar 2017 20:24

مشتاق غنی کیمطابق کوہستان کے 300 رُکنی جرگے نے گذشتہ روز وزیراعلٰی پرویز خٹک سے ملاقات کی تھی، جسمیں مولانا عصمت اللہ نے استعفٰی کا اعلان کیا تھا، مولانا عصمت اللہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 62 کوہستان ٹو سے ایم پی اے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں جمیعت علماء اسلام (ف) کی اہم وکٹ گرا دی۔ کوہستان سے منتخب ایم پی اے مولانا عصمت اللہ نے اسمبلی رکنیت سے استعفٰی دے دیا اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان وزیراعلٰی ہاؤس کے مطابق کوہستان سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن اسمبلی مولانا عصمت اللہ مستعفی ہوگئے ہیں۔ مولانا عصمت اللہ نے استعفٰی پی ٹی آئی کے اسلام دوست اقدامات کی بِناء پر دیا۔ ترجمان کے مطابق مولانا عصمت اللہ نے شکریہ کے طور پر استعفٰی دے کر پی ٹی ائی کے امیدوار کی حمایت کی۔ ترجمان کے مطابق کوہستان کے 300 رُکنی جرگے نے گذشتہ روز وزیراعلٰی پرویز خٹک سے ملاقات کی تھی، جس میں مولانا عصمت اللہ نے استعفٰی کا اعلان کیا تھا۔ مولانا عصمت اللہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 62 کوہستان ٹو سے ایم پی اے تھے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان مشتاق غنی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 617270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/617270/جے-یو-ا-ئی-ف-کے-مولانا-عصمت-اللہ-پی-ٹی-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org