QR CodeQR Code

دیرپا امن کا قیام بندوق اور گولیوں کے زور پر ممکن نہیں، حفیظ الرحمان

11 Mar 2017 22:17

جی بی کے نامور کوہ پیماء بہن بھائیوں نے صوبائی حکومت کے سربراہ سے ملاقات میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ صوبائی حکومت کے تعاون سے خواتین کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ دیرپا امن کا قیام بندوق اور گولیوں کے زور پر ممکن نہیں ہے۔ نوجوان نسل کو غیرنصابی تفریح اور روزمرہ معمولات زندگی میں مصروف رہے۔ جی بی کی ثقافت صرف ناچ گانوں اور شور تک محدود ہوتی جارہی ہے۔ لکھاری، ادیب اور لٹریچر کی حوصلہ افزائی ضروری ہے گلگت بلتستان میں لٹریچر فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے نامور کوہ پیماء ثمینہ بیگ اور مرزا علی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثمینہ بیگ اور مرزا علی نے شمشال کے مقام پر تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر بنائے جانے والے ایک وسیع میدان سے آگاہ کیا۔ اس میدان میں کرکٹ فٹ بال اور والی بال جیسی گیمز کا انعقاد ممکن ہوسکے گا۔ جبکہ اسی مقام پر سکی اور آئس ہاکی کے انعقاد کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ دونوں کوہ پیماء بہن بھائیوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ صوبائی حکومت کے تعاون سے خواتین کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی خواتین کو سیاحتی کوہ پیمائی کی طرف راغب کرنے، کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 617301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/617301/دیرپا-امن-کا-قیام-بندوق-اور-گولیوں-کے-زور-پر-ممکن-نہیں-حفیظ-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org