QR CodeQR Code

جی بی اسمبلی اسکینڈل سے خطے کا سر شرم سے جھک گیا ہے، ابراہیم ثنائی

11 Mar 2017 22:53

صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم جی بی نے کہا کہ سی پیک کوئی گائے نہیں جس کا دودہ پیالوں میں تقسیم کیا جائے، یہ ایک کثیر المقاصد معاشی، تعلیمی منصوبہ ہے جس کے مثبت اور دورس اثرات معاشرے کیلئے نہایت ہی سود مند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرتعلیم گلگت بلتستان حاجی ابراہیم ثنائی نے میڈیا سے نمائندوں کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ جی بی اسمبلی اسکینڈل کے شرمناک واقعے سے پورے جی بی کے لوگوں کا سر شرم سے جھک گیا ہے اور اسکی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ ابراہیم ثنائی نے اس واقعے کے حوالے سے جاری انکوائری کے سلسلے میں لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہے کہ اس شرمناک واقعے کے حوالے سے مجھے زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ اس بارے میں صوبائی وزیر اطلاعات اقبال حسن ہی جواب دے سکتے ہیں، لیکن اگر کہیں ذاتی طور پر اس اسکینڈل میں میرا نام ہے تو پھر میں بات کرسکتا ہوں۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ سی پیک کوئی گائے نہیں جس کا دودھ پیالوں میں تقسیم کیا جائے۔ یہ ایک کثیر المقاصد معاشی، تعلیمی منصوبہ ہے جس کے مثبت اور دورس اثرات معاشرے کیلئے نہایت ہی سود مند ہیں۔


خبر کا کوڈ: 617303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/617303/جی-بی-اسمبلی-اسکینڈل-سے-خطے-کا-سر-شرم-جھک-گیا-ہے-ابراہیم-ثنائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org