QR CodeQR Code

ملتان، ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22 ویں برسی کے موقع پر مجلس ترحیم کا انعقاد

11 Mar 2017 23:38

مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر نقوی اپنی ذات میں ایک منظم تنظیم تھے، آج جتنے بھی سابقین موجود ہیں وہ شہید کے ساتھ گزارے ہوئے ایام کو زندگی کے سنہرے دنوں میں شمار کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام بانی آئی ایس او پاکستان ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 22 ویں برسی کے موقع پر جامع مسجد الحسین نیوملتان میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس ترحیم سے رکن زیلی نظارت اور مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی اور دیگر رہنمائوں نے بھی مجلس ترحیم میں شرکت کی۔ علامہ اقتدار نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر نقوی اپنی ذات میں ایک منظم تنظیم تھے، آج جتنے بھی سابقین موجود ہیں وہ شہید کے ساتھ گزارے ہوئے ایام کو زندگی کے سنہرے دنوں میں شمار کرتے ہیں، شہید ڈاکٹر جہاں اپنی قوم کے ساتھ اخلاص کا جزبہ رکھتے تھے وہیں انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار تھے۔


خبر کا کوڈ: 617314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/617314/ملتان-ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-کی-22-ویں-برسی-کے-موقع-پر-مجلس-ترحیم-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org