0
Saturday 11 Mar 2017 23:40

میئر کراچی اپنی صفائی مہم کی ناکامی سندھ حکومت پر نہ ڈالیں، ترجمان وزیراعلیٰ

میئر کراچی اپنی صفائی مہم کی ناکامی سندھ حکومت پر نہ ڈالیں، ترجمان وزیراعلیٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان وقار مہدی کا کہنا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر اپنی صفائی مہم کی ناکامی سندھ حکومت پر نہ ڈالیں، ان کے پاس تمام اختیارات ہیں، اگر وہ کام کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ كے ترجمان وقار مہدی نے مئیر كراچی كی پریس كانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر اپنی 100 روزہ مہم كی ناكامی كا ملبہ سندھ حكومت پر گرانے كی كوشش نہ كریں، مئیر كے پاس تمام اختیارات ہیں، اگر وہ كام كرنا چاہیں تو كرسكتے ہیں، مئیر كراچی نے اپنی 100 دن كی صفائی مہم میں صرف ایک دن صفائی كا كام فوٹو سیشن کیلئے كیا اور 99 دن اختیارات كا رونا روتے رہے ہیں، سندھ حكومت ایسے اختیارات كسی كو نہیں دے سكتی، جس كے ذریعے چائنہ كٹنگ كا رواج دوبارہ زندہ ہو جائے، فلاحی پلاٹوں كو رہائشی اور كمرشل كركے بیچا جائے، ندی نالوں پر قبضے ہو جائیں، تجاوزات كركے شادی ہال بنا لئے جائیں اور پھر سے شہر كو جب چاہے ہائی جیک كریں۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے كہا كہ سندھ حكومت كے ایم سی كو اوزید ٹی كے شئیر كے علاوہ ہر ماہ 50 كروڑ روپے گرانٹ دیتی ہے اور ڈسٹركٹ اے ڈی پی میں كے ایم سی كو 4 بلین روپے دیئے گئے ہیں اور سندھ حكومت كے ایم سی كو 10 فائر ٹینڈر اور اسناركلز خرید كر دے رہی ہے اور اب مئیر كراچی كو بھی چاہیے كہ كے ایم سی سے گھوسٹ ملازمین كو فارغ كریں، پینشن اكاؤنٹس پر نظر ركھیں اور اپنے وسائل بڑھانے پر بھی كام كرے۔
خبر کا کوڈ : 617315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش