0
Saturday 11 Mar 2017 23:43

شجرکاری مہم کی تقریب میں شرکت نہ کرنیوالوں پر لعنت بھیجتا ہوں، فدا محمد ناشاد

شجرکاری مہم کی تقریب میں شرکت نہ کرنیوالوں پر لعنت بھیجتا ہوں، فدا محمد ناشاد
اسلام ٹائمز۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد نے محکمہ جنگلات جی بی کے زیراہتمام شجرکاری مہم کے سلسلے میں پبلک سکول اینڈ کالج اسکردو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران تقریب میں شرکت نہ کرنے والے سرکاری ملازمین اور آفیسران سے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم تقریب میں شرکت نہ کرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے، اگر محب وطن ہوتے تو ضرور شرکت کرتے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کے اس اہم تقریب میں شرکت نہ کرنے والوں پہ لعنت بھیجتا ہوں۔ حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا کہ محکمہ زراعت کی طرف سے گلگت میں شجرکاری کا مہم کا لائق تحسین ہے۔ شجرکاری جتنی اہمیت کا حامل ہے، درختوں کو بچانا اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے۔ لہٰذا محمکمہ جنگلات جنگلات اور درختوں کو بچانے کے لیے بھی کردار ادا کرے۔ سپیکر جی بی اسمبلی نے کہا کہ محکمہ جنگلات، محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور محکمہ ماحول کی ذمہ داریاں دوسروں سے بڑھ کر ہے۔ ان محکموں کی بہتر کارکردگی سے ہی زندگی کو بقاء ملتی ہے۔ آلودگی، ارضیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے انسانوں کو درپیش مسائل کا حل ہی مذکورہ محکموں کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر باشعور کو چاہیے کہ شجرکاری کو نیکی سمجھ کر کرے، کیونکہ دین مقدس اسلام نے بھی درخت لگانے کو نیکی قرار دی ہے۔ جنگلات اور درخت زمین کا حسن و زیور ہے۔ انسان اپنے ہاتھوں سے اپنی دنیا کو برباد کرنے میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 617317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش