0
Saturday 11 Mar 2017 23:55

حیدرآباد میں نیب کا چھاپہ، سرکاری افسر کے گھر سے خزانے کا انبار برآمد

حیدرآباد میں نیب کا چھاپہ، سرکاری افسر کے گھر سے خزانے کا انبار برآمد
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں نیب کی کارروائی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کے گھر سے خزانے کا انبار نکل آیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑی کارروائی کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر مشتاق احمد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم مشتاق احمد سے جائیداد کی فہرست نکلی، جس میں رہائش گاہ، فارم ہاؤس، شادی ہال شامل تھے۔ ملزم کی نشاندہی پر نیب نے دوسرے مقامات پر سرچ آپریشن کیا، تو اس کے گھر سے 9 قیمتی گاڑیاں، ایک کروڑ 70 لاکھ کی نقدی، پرائز بانڈز، سیونگ سرٹیفیکیٹس، 37 ہزار سعودی ریال، 3 کلو سونا، گھڑیاں، حیدرآباد، ہالہ اور کراچی میں بنگلے، زرعی اراضی اور فارم ہاؤس کی دستاویزات ملیں۔ موصوف کے ہالا میں کئی غیر قانونی کاروبار بھی ہیں۔ ملزم نے کراچی سے کشمور ایک ارب سے زائد کی جائیداد بنا رکھی ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزم مشتاق احمد کو چند روز پہلے گرفتار ہونے والے پولیس کانسٹیبل یوسف اور اس کے بیٹے کینشاندہی پر پکڑا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 617323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش