0
Sunday 12 Mar 2017 10:05

اسلامی تحریک اور پیپلز پارٹی کی منافقانہ سیاست سے روندو کو ناتلافی نقصان پہنچا ہے، محمد خان

اسلامی تحریک اور پیپلز پارٹی کی منافقانہ سیاست سے روندو کو ناتلافی نقصان پہنچا ہے، محمد خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان تحصیل روندو کے ترجمان محمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون روندو کی تعمیر و ترقی کیلئے وسیع بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور کئی میگا پراجیکٹس رکھے ہیں، جو علاقے کی تقدیر بدلنے میں معاون ثابت ہونگے۔ وزیراعلٰی حافظ حفیظ الرحمٰن، رکن کونسل وزیر اخلاق حسین اور عباس ایڈووکیٹ روندو کے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ نجی اخبار کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی، خوشحالی کیلئے مسلم لیگ نون سنجیدہ ہے۔ ماضی میں علاقے کو بہت نظر انداز کیا گیا، مگر موجوہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستک ٹرک ایبل روڈ، بلامک پولو گراؤنڈ، ژھری واٹر سپلائی سکیم، خچر روڈ تریکو اور دیگر ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ نون کی حکومت کے تحفے ہیں۔ عوام اس جماعت کے مثالی اقدامات کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔ محمد خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اسلامی تحریک مک مکا کی سیاست کر رہی ہے۔ دونوں جماعتیں اپنے چند مخصوص کارندوں کو فائدہ پہنچانے کے سواء کچھ نہیں کر رہی ہیں۔ وزیر حسن اور سکندر کے منافقانہ طرز سیاست سے روندو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ عوام ان دونوں روایتی لٹیروں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 617375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش