QR CodeQR Code

عمران خان اور نواز شریف دہشتگردوں کے نظریاتی ساتھی اور حامی ہیں، قمرزمان کائرہ

12 Mar 2017 10:56

پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کاوشوں کے باعث ملٹری کورٹس کے معاملے پرپیشرفت ہوئی، قانون شہادت اور ملزمان کو وکیلوں تک رسائی پیپلز پارٹی کی تجاویز تھیں، پاکستان میں بننے والی خصوصی عدالتوں پر ہمیشہ پیپلز پارٹی ہی زیرعتاب رہی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لاہور میں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف دہشتگردوں کے نظریاتی ساتھی ہیں، وزیراعظم کو سندھ میں سکیورٹی فراہم کی لیکن ہماری قیادت کو پنجاب میں ریاستی سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری ایک حساس معاملہ ہے اسے متنازعہ نہیں بنانا چاہیے جبکہ موجودہ حکومت کے پاس سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کیلئے وقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خواتین کے حقوق کی جنگ لڑی، پارلیمینٹ میں 2 ارکان اسمبلی کی لڑائی میں خواتین کیلئے گالم گلوچ افسوسناک ہے اور سیاست میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سٹیج سے ہمیشہ پیپلز پارٹی کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور نواز شریف دہشتگردوں کے نظریاتی ساتھی اور حامی ہیں، پیپلز پارٹی کی کاوشوں کے باعث ملٹری کورٹس کے معاملے پرپیشرفت ہوئی، قانون شہادت اور ملزمان کو وکیلوں تک رسائی پیپلز پارٹی کی تجاویز تھیں، پاکستان میں بننے والی خصوصی عدالتوں پر ہمیشہ پیپلز پارٹی ہی زیرعتاب رہی۔


خبر کا کوڈ: 617406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/617406/عمران-خان-اور-نواز-شریف-دہشتگردوں-کے-نظریاتی-ساتھی-حامی-ہیں-قمرزمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org