QR CodeQR Code

سید فضل الہی نقوی ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ غازیخان کے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب

12 Mar 2017 19:10

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری نتظیم سازی سید عدیل عباس زیدی اور سابق آرگنائزر سید انعام حیدر زیدی نے خصوصی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان کی ضلعی شوری کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہوا، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری نتظیم سازی سید عدیل عباس زیدی اور سابق آرگنائزر سید انعام حیدر زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ ضلعی شوری کے اراکین نے اتفاق رائے سے سید فضل الہی نقوی کو ضلع ڈیرہ غازیخان کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔ نونتخب سیکرٹری جنرل سے علامہ اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 617573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/617573/سید-فضل-الہی-نقوی-ایم-ڈبلیو-ڈیرہ-غازیخان-کے-ضلعی-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org