0
Sunday 12 Mar 2017 20:02

سندھ کو 90 فیصد کما کر دینے والا کراچی پیپلز پارٹی کیلئے سوتیلا ہے، فیصل سبزواری

سندھ کو 90 فیصد کما کر دینے والا کراچی پیپلز پارٹی کیلئے سوتیلا ہے، فیصل سبزواری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیپلز پارٹی کی جانب سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پریس کانفرنس میں ہم پر تنقید کے بجائے اپنے عمل سے جواب دے کہ انہوں نے کراچی کے لئے کیا کیا، جب کہ یہ شہر سندھ کو 90 فیصد کماکر دینے کے باوجود پیپلز پارٹی کے لئے سوتیلا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کیسی شرمناک بات ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں ہونے کے باوجود ہم پر الزام تراشی کر رہی ہے، 9 سال تک بلاشرکت غیرے سندھ میں حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی نے کراچی سے پیسہ خیرپور منتقل کیا، 9 ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود ایک یو سی بھی ٹھیک سے نہیں بنا سکے۔ فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ 100 روزہ مہم کے دوران کراچی شہر سے 8 سال کا گند صاف کرنے کی کوشش کی اور لاکھوں ٹن کچرا اٹھایا گیا، اس کے علاوہ لاکھوں ٹن اسکوائر فٹ سڑکوں کی مرمت کی گئی لیکن افسوس کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی اداروں کو فنڈز تک ادا نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورے سندھ کو 90 فیصد سے زائد کما کر دیتا ہے لیکن پیپلز پارٹی کے لئے یہ شہر سوتیلا ہے، پیپلز پارٹی نے شہر کی ایک گلی تک پکی نہیں کی، لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا اور پیپلز پارٹی نے لیاری کی عوام کو گینگ وار کا تحفہ دیا، جہاں کے لوگوں نے ذوالفقار بھٹو کو پوجا، یہ حکومت اسے پانی، بجلی، گیس تک نہ دے پائی۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کی طرح نوکریاں نہیں بیچیں، پیپلز پارٹی کے سینئر وزیر پر نوکریاں بیچنے کا مقدمہ چل رہا ہے، عدلیہ سندھ حکومت چلا رہی ہے جب کہ پیپلز پارٹی نیب پر اثر و رسوخ استعمال کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 617595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش