QR CodeQR Code

کراچی میں میٹرک کے امتحان دو مرحلوں میں لینے کا فیصلہ

12 Mar 2017 20:32

چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ رواں برس 3 لاکھ 33 ہزار 466 طلباء امتحانات میں حصہ لیں گے، امتحانی مراکز کے دورے کے لئے مختلف ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ضلعی سطع پر ڈپٹی کمشنر بھی امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے جب کہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں 15 مارچ سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے باعث میٹرک سائنس اور آرٹس کے امتحانات دو مرحلوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین، قائم مقام ناظم امتحانات احسان الحق اور ڈائریکٹر اسکولز کراچی ریاض صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19 سال بعد ملک میں مردم شماری ہو رہی ہے اور ہم اس میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے، مردم شماری کے وجہ سے میٹرک کے امتحانات کے دوران اساتذہ کی کمی کا سامنا ہوگا، اس لئے میٹرک کے امتحانات 2 مرحلوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 28 مارچ سے آرٹس گروپ کے امتحانات کا آغاز ہوگا جب کہ 15 اپریل سے سائنس گروپ کے امتحانات شروع ہوں گے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ رواں برس 3 لاکھ 33 ہزار 466 طلباء امتحانات میں حصہ لیں گے، امتحانی مراکز کے دورے کے لئے مختلف ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ضلعی سطع پر ڈپٹی کمشنر بھی امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی جب کہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

چئیرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹ کی فراہمی کے لئے شہر میں 5 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، جب کہ کے الیکٹرک کو امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے لئے مراسلہ بھی لکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کے عدم تعاون کے باعث امتحانات کے انعقاد میں پریشانی ہوئی، نجی اسکولز نہ تو اسٹاف دیتے ہیں اورنہ ہی جگہ دینے پر راضی ہوتے ہیں، تاہم امتحانات میں تاخیر کا اثر نتائج پر نہیں پڑے گا اور 31 جولائی کو نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 617602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/617602/کراچی-میں-میٹرک-کے-امتحان-دو-مرحلوں-لینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org