0
Sunday 12 Mar 2017 23:18

ایم ڈبلیو ایم سندھ کی کابینہ کا اجلاس، علامہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی شرکت

ایم ڈبلیو ایم سندھ کی کابینہ کا اجلاس، علامہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی طور پر شرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہدف کی صداقت پر یقین اور انتھک جدوجہد راہ حق کے مسافروں کی علامت ہے، ملامت کرنے والوں کے الزامات اور ناروا تہمتوں سے بے خوف ہوکر دین خدا کے لئے جدوجہد کرنا اہل حق کی نشانی ہے۔ امام خمینی ؒ نے فرمایا تھا کہ اگر ساری دنیا میرے خلاف ہوکر میری ملامت کرے تو بھی میں راہ خدا کو ترک نہیں کروں گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وڈیروں نے سندھ میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ خیرپور انتظامیہ اور منظور وسان کی جانب سے تکفیری گروہ کی سرپرستی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ شیعہ دشمنی پر مبنی اپنے روئیے میں تبدیلی لائے اور بانیان مجالس پر دباؤ ڈال کر مجالس عزا رکوانے کا سلسلہ فوری بند کرے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے رویئے کے باعث ملک بھر میں ملت شیعہ کے اندر شدید تشویش پائی جاتی ہے، پیپلز پارٹی نے اگر انتقامی کاروائیوں کا سد باب نہ کیا تو معاملات سنگین صورت اختیار کریں گے اور ہم انتقامی کاروائیوں اور تکفیری دھشت گردوں کی سرپرستی کرنے پر پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک کا آغاز کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 617617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش