0
Sunday 12 Mar 2017 23:41

پاک سرزمین پارٹی کا میئر کراچی وسیم اختر سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

پاک سرزمین پارٹی کا میئر کراچی وسیم اختر سے مستعفی ہونیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی نے میئر کراچی وسیم اختر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا، پی ایس پی رہنماء آصف حسنین نے کہا ہے کہ سو دن میں کچرا تک نہیں اٹھایا گیا، میئر نے ''پرسنٹ ایج'' پر ٹھیکے دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب می پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء آصف حسنین نے کہا کہ مسائل حل نہ کرنے والوں کا احتساب کریں گے، 23 مارچ کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کئی عرصے سے ایک جماعت نے مسائل کے حل کا یقین دلایا، سو دن میں کیا کیا، کوئی تبدلی نہ آسکی۔ آصف حسنین نے سوال کیا کہ آپ کو پتہ تھا کہ اختیارت نہیں ہیں، پھر بھی آپ نے الیکشن لڑا، آپ کو اپنی نااہلی پر استعفی دیئے دینا چاہیے۔ پی ایس پی رہنماء نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دعوی کئے بغیر اختیارات عوام کی خدمت کرینگے۔ آصف حسنین نے الزام عائد کیا کہ کراچی کی حالت نہ تبدیل ہو سکی، بلکہ عوام کو بے وقوف بنایا گیا، جھوٹ بول کر عوام سے ووٹ حاصل کئے گئے۔ آصف حسنین نے مزید کہا کہ کے ایم سی اور میئر کراچی کے ماتحت اداروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 617622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش