0
Sunday 12 Mar 2017 23:41

افغانستان میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے 8 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا

افغانستان میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے 8 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے 8 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی ترجمان گل اسلام سیال کے مطابق 2 پولیس اہلکاروں نے زابل کے ضلع نوشر میں پہلے اپنے 8 ساتھیوں کو زہر دیا اور پھر انہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ حکام کے مطابق حملہ آور ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کا اسلحہ لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو ان کے ساتھیوں نے ہلاک کیا، دوسری جانب گورنر زابل بسم اللہ افغان مل کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 617623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش