0
Monday 13 Mar 2017 09:12

لاہور، پیپلزپارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا

لاہور، پیپلزپارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مناواں کے علاقے لکھو ڈیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ جاں بحق ہو گئے۔ بابر سہیل بٹ نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے حلقہ پی پی 157 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں لکھو ڈیر کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے بابر سہیل بٹ پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ بابر سہیل بٹ کو تشویش ناک حالت میں سروسز ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس حکام نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آج لاہور میں اپنی تمام مصروفیات کو ملتوی اور پارٹی اجلاس منسوخ کر دیا ہے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری نے واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کی بنیاد لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحیققات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 617636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش