0
Monday 13 Mar 2017 12:40

جسٹس احمد علی شیخ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر کر دیئے گئے

جسٹس احمد علی شیخ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس احمد علی شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے، جبکہ سجاد علی شاہ اب سپریم کورٹ کے جج ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی تجویز پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دے دی ہے، جبکہ جسٹس احمد علی شیخ اب سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تعینات کئے گئے ہیں۔ وزارت قانون نے دونوں ججز کی تعیناتی کا نوٹفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ کی سپریم کورٹ میں تقرری اور جسٹس احمد علی شیخ کی بحیثیت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی سفارش جوڈیشنل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی پہلے ہی دے چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 617737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش