0
Monday 13 Mar 2017 18:45

ریاستی ادارے دہشتگرد گروہوں کو اثاثہ سمجھنا چھوڑ دیں، علی حسین نقوی

ریاستی ادارے دہشتگرد گروہوں کو اثاثہ سمجھنا چھوڑ دیں، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسن نقوی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب ہو یا ردالفساد مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ریاست کو آپریشن ردالفساد کے مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے افغان اور کشمیر پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی، ریاستی ادارے دہشتگرد گروہوں کو اثاثہ سمجھنا چھوڑ دیں، درپیش چیلنجز کا مقابلہ موجودہ حکمرانوں کے بس میں نہیں، ملک بچانے کیلئے پڑھے لکھے جوانوں پر مشتمل حکومت کا قیام ناگزیز ہے، کراچی میں عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، سندھ حکومت کراچی میں ترقیاتی کام مکمل کرے، روشنیوں کا شہر کراچی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری تقی ظفر، ثمر عباس، حسن عباس و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

علی حسین نقوی نے کہا کہ ہمیں بلاخوف میدان میں حاضر رہنا ہے، ایک دوسرے سے مدد کریں، ملک کے تمام مکاتب فکر یک جان ہیں اور ملک کے دفاع کیلئے اپنی مزید لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں، افواج پاکستان سمیت تمام سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں، حکومت نیشنل ایکشن پلان کے نام پر بے گناہ محب وطن شیعہ اور اہلسنت عوام کے بجائے مجرموں کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم و علامہ اقبال کے پاکستان کی جدوجہد کرتے رہیں گے، سندھ بھر میں کالعدم جماعتوں کو حکمرانوں کی حمایت حاصل ہے، سانحہ درگاہ شہباز قلندرؒ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، واقعہ میں ملوث سہولت کاروں کو منظر عام پر لایا جائے اور عبرت ناک سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 617864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش