0
Tuesday 14 Mar 2017 14:24

سانحہ صفورا میں سزائے موت پائے جانے دہشتگردوں کے دیگر کیسز بھی بحال

سانحہ صفورا میں سزائے موت پائے جانے دہشتگردوں کے دیگر کیسز بھی بحال
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ صفورا کیس میں سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کے خلاف دیگر مقدمات بحال کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے دہشتگردوں سعد عزیز اور طاہر حسین عرف منہاس کے خلاف حیدری بم دھماکا، نارتھ ناظم آباد اور سمن آباد میں پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات کے بحال کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ سزائے موت پانے والے 5 دہشتگردوں کا مقدمہ 2016ء میں فوجی عدالت منتقل کیا گیا تھا، مقدمے اور دہشتگردوں کی فوجی عدالت منتقلی کے باعث مقدمات کی سماعت روک دی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے ڈیڑھ برس بعد ایک بار پھر حیدری مارکیٹ میں بم دھماکا کیس، نارتھ ناظم آباد اور سمن آباد میں پولیس مقابلہ، تھانہ شارع فیصل میں نیوی کے کیپٹن ندیم احمد قتل کیس اور نیو کراچی میں پولیس محافظ وقار ہاشمی قتل کیس بحال کر دیئے ہیں۔ عدالت نے بم دھماکوں سمیت 5 مقدمات میں نامزد دیگر دہشتگردوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ دہشتگردوں میں حافظ عمر عرف جواد، علی الرحمٰن عرف ٹونا، سرفراز عرف حمزہ، کامران عرف عمران بھٹی، عامر عرف عباسی اور طیب داؤد شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 618088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش