QR CodeQR Code

حکمرانوں نے ملکی وقار داؤ پر لگا دیا ہے، ڈرو ن حملوں سے ملک کی عزت تار تار کی جا رہی ہے،مولانا فضل الرحمن

28 Mar 2011 01:49

اسلام ٹائمز:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی پالیسیوں نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، کرکٹ کا بیٹ اسے نہیں اٹھا سکتا، امریکی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے مفاہمت کی پالیسی اپنائی جاتی ہے


بھکر:اسلام ٹائمز-جمعیت علمائے اسلام پاکستان ف کے امیر کا کہنا ہے کہ حکومت کی امریکہ نواز پالیسیوں نے قوم سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن بھکر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے پاکستان کی عزت تار تار کی جا رہی ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا حکومت آخر کب تک ایم کیو ایم کے سہارے چلتی رہے گی۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ حکمرانوں نے ملکی وقار داؤ پر لگا دیا، امریکی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے مفاہمت کی پالیسی اپنائی جاتی ہے۔
 بھکر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے ریمنڈ ڈیوس کو بھونڈے انداز میں امریکا کے حوالے کیا، انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، کرکٹ کا بیٹ اسے نہیں اٹھا سکتا۔ کراچی کے حالات میں وہاں کی سیاسی جماعتیں ملوث ہیں۔ کراچی کے حالات کی بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ جے یو آئی کے رہنماء نے کہا کہ لیبیا کے صدر نے بھٹو خاندان کو پناہ دی آج پیپلز پارٹی معمر قذافی کے لئے کیا کر رہی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے مزید کہا ہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے  مخلص نہیں۔ پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق اصولی طور پر پاکستان امریکہ کا اتحادی نہیں رہا۔ امریکی مفادات کو تحفظ دینے کے لیے مفاہمت کی پالیسی اپنائی جاتی ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کرپٹ نہیں، عدالت لاکھ حامد سعید کاظمی کو بدعنوان کہے لیکن وہ انھیں کرپٹ انسان نہیں سمجھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 61810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/61810/حکمرانوں-نے-ملکی-وقار-داؤ-پر-لگا-دیا-ہے-ڈرو-ن-حملوں-سے-ملک-کی-عزت-تار-جا-رہی-مولانا-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org