QR CodeQR Code

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رکھی گئیں رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

14 Mar 2017 14:42

سماعت کے دوران جسٹس امیر ہانی نے حکم دیا کہ سپریم کورٹ سے متصل فٹ پاتھ سے رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائی جائیں، ان کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھ پر رکھے گئے سیمنٹ کے بلاکس عام شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ہیں، اس لئے تمام رکاوٹیں ہٹا کر راستے کو عوام کیلئے کھولا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی رجسٹری اور اس سے متصل عمارتوں کے باہر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رکھی گئیں رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیر قانونی بل بورڈز اور سائن بورڈز کی تنصیب کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں کنٹونمنٹ بورڈ کی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنی حدود سے غیر قانونی بورڈز ہٹا دیئے ہیں، تاہم شہر کی مختلف شاہراہوں پر بعض عسکری اداروں نے بھی غیر قانونی بورڈز لگا رکھے ہیں، جنہیں بورڈز ہٹانے کیلئے خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ عمارتوں پر بڑے بڑے بورڈز لگا دیئے اور فٹ ہاتھوں پر چلنے کی جگہ بھی نہیں چھوڑی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 5 سال میں بل بورڈز سے کتنا منافع کمایا اور کہاں خرچ کیا گیا، کراچی میں تمام اداروں سے بل بورڈز سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران جسٹس امیر ہانی نے حکم دیا کہ سپریم کورٹ سے متصل فٹ پاتھ سے رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائی جائیں، ان کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھ پر رکھے گئے سیمنٹ کے بلاکس عام شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ہیں، اس لئے تمام رکاوٹیں ہٹا کر راستے کو عوام کیلئے کھولا جائے۔ عدالتی حکم پر انتطامیہ نے فوری طور پر تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 618102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618102/سپریم-کورٹ-کراچی-رجسٹری-کے-باہر-سیکیورٹی-خدشات-پیش-نظر-رکھی-گئیں-رکاوٹیں-ہٹا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org