0
Tuesday 14 Mar 2017 14:56

وزیراعظم کا سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی بندش کیلیے ہر ممکن اقدامات کا حکم

وزیراعظم کا سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی بندش کیلیے ہر ممکن اقدامات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دفترخارجہ کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی بندش کیلئے ہر ممکن اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخی کے ذمہ داروں کو بلاتاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ محسن انسانیت ہیں، حضرت محمد ﷺ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ حضور ﷺ کی شان میں کسی طرح کی بھی گستاخی ناقابل معافی ہے، ناموس رسالت ﷺ کے متعلق مسلمانوں کے جذبات اور حساسیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے لہذا کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ناموس رسالت قانون کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کا بھی کڑا محاسبہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 618109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش