QR CodeQR Code

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں ریسرچ سنٹر برائے سی پیک قائم

14 Mar 2017 21:53

پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق تاحال پاکستان کی کسی یونیورسٹی میں کوئی تحقیقی سنٹر کا قیام عمل میں نہیں آیا ہے اور یہ سنٹر اپنی نوعیت کا منفرد اور اہم سنٹر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت (کے آئی یو) میں ریسرچ سنٹر برائے سی پیک قائم کردیا گیا۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سرانجام بیگ کو سینٹر کا ڈائیریکٹر مقرر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق تاحال پاکستان کی کسی یونیورسٹی میں کوئی تحقیقی سنٹر کا قیام عمل میں نہیں آیا ہے۔ یہ سنٹر اپنی نوعیت کا منفرد اور اہم سنٹر ہوگا۔ سی پیک ریسرچ سنٹر کا قیام چائینہ پاکستان اکنامک کوریڈور پر عملی ریسرچ کیلئے قائم فیکلٹی ریسرچ گروپ کی سفارش پر عمل میں لایا گیا ہے۔ وائس چانسلر کے آئی یو نے سی پیک جیسے اہم نوعیت کے منصوبے پر ریسرچ کیلئے یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ پر مشتمل باقاعدہ فیکلٹی گروپ تشکیل دیا ہے۔ اس فیکلٹی سے جہاں سی پیک کے بارے میں جاننے والوں کو معلومات کی فراہمی میں آسانی ہونے کے ساتھ ساتھ اس کثیر الجہتی منصوبے کو درپیش مسائل اور چیلنج کا ادراک بھی ہوگا۔ جس کے نتیجے میں مستقبل میں آنے والے چیلنجز اور مشکلات کی بروقت پیش بندی ممکن ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 618261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618261/قراقرم-انٹرنیشنل-یونیورسٹی-گلگت-میں-ریسرچ-سنٹر-برائے-سی-پیک-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org