0
Tuesday 14 Mar 2017 23:10

فوجی عدالتوں سے سزاء پانیوالے تین دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

فوجی عدالتوں سے سزاء پانیوالے تین دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 3 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں دہشتگردوں کو ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال میں پھانسی دی گئی۔ پھانسی پانے والوں میں سید زمان خان، شوالے اور محمد ذیشان شامل ہیں۔ یہ دہشتگرد فوج پر حملوں اور دہشتگردانہ واقعات میں ملوث تھے، شوالے کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان، سید زمان اور محمد ذیشان کا تعلق کالعدم حرکت الجہاد سے تھا۔ تینوں دہشتگردوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ واضح رہے کہ فوجی عدالتوں سے اب تک 161 مجرمان کو سزا سنائی گئی ہے، اب تک 21 مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی فوجی عدالتوں سے سزا پانیوالے 5 دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 618275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش