0
Tuesday 14 Mar 2017 23:57

پنجاب بھر کے کالجوں میں طالبات کیلئے حجاب لازمی قرار دینے کی سفارش

پنجاب بھر کے کالجوں میں طالبات کیلئے حجاب لازمی قرار دینے کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے کالجوں میں طالبات کیلئے حجاب لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ لاہور بورڈ کے کمیٹی روم میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں کی لڑکیوں کے لئے حجاب لازمی قرار دینے کی سفارش  کی گئی۔ اجلاس میں پیش کی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ کالجوں میں حجاب کی حوصلہ افزائی کے لئے باحجاب طالبات کو 65 فیصد سے کم حاضری پر 5 فیصد اضافی حاضری کی سہولت ملے گی۔ دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ کالجز میں حجاب لازمی قرار دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، یہ وزیر ہائر ایجوکیشن نے خود بیان دیا ہے اور حکومت کی کوئی ایسی پالیسی نہیں جب کہ وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ نے پنجاب حکومت کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر کالجز میں حجاب لازمی قرار دینے کی کوئی ایسی بات نہیں ہوئی اور پنجاب حکومت میں اس سے متعلق کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا کیوں کہ پالیسیاں حکومتی سطح پر بنتی ہیں ذاتی سطح پر نہیں۔
خبر کا کوڈ : 618285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش