0
Wednesday 15 Mar 2017 02:43

دہشت گرد کسی معافی کے لائق نہیں، آپریشن ردالفساد اسلام و ملک دشمن فسادیوں کو نکیل ڈالے گا، ثروت اعجاز قادری

دہشت گرد کسی معافی کے لائق نہیں، آپریشن ردالفساد اسلام و ملک دشمن فسادیوں کو نکیل ڈالے گا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام کا تحفظ اور ملک کی بقاء کیلئے تن من دھن سب قربان کردیں گے، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، ان کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے، عوام کی جان و مال سے خون کی ہولی کھیلنے والے دہشت گرد کسی معافی کے لائق نہیں ہیں، آپریشن ردالفساد اسلام و ملک دشمن فسادیوں کو نکیل ڈالے گا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے، دہشت گردوں کیلئے پاک سر زمین تنگ کردیں گے، عشق مصطفی ﷺ سے سرشار ہوکر ہی احترام انسانیت کو فروغ دیا جاسکتا ہے، شہید غازی ممتاز حسین قادری سچے عاشق رسول تھے، غازی ممتاز حسین قادری نے اپنے کردار سے دنیا کو پیغام دیا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرنا چاہیئے، پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور آج دہشت گردوں کی سرپرستی وہ قوتیں کررہی ہیں جو پاکستان بنانے کی مخالف تھیں، ریاست ہوگی تو سیاست ہوگی ریاست کی سلامتی کیلئے دہشت گردی کے خلاف یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر شاہ میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس بسلسلہ عرس غازی ممتاز حسین قادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ فساد پھیلانے والے یہود و نصاریٰ کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے، نظریہ پاکستان کو تاریک کرنے والے پاکستان کو غیر مستحکم اور یہودیوں کے اشاروں پر چلانا چاہتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے پاکستان کو کسی صورت لبرل اور سیکولر ریاست بنانے نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 618314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش