0
Wednesday 15 Mar 2017 11:42

ایبٹ آباد، طالب علم نے امتحان میں فیل ہونے پر نہر میں کود کر خودکشی کر لی

ایبٹ آباد، طالب علم نے امتحان میں فیل ہونے پر نہر میں کود کر خودکشی کر لی
اسلام ٹائمز۔ کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد کے طالب علم نے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہوکر نہر میں کود کر خودکشی کر لی ہے۔ طالب علم کی نعش نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد میں بی بی اے کے امتحان میں فیل ہونے پر ٹی آئی پی کالونی ہری پور کے رہائشی طالب علم حمزہ فاروقی ولد فتح عزیز فاروقی نے نہر میں کود کر خودکشی کی۔ مقامی لوگوں نے طالب علم کی نعش نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالہ کر دی ہے۔ تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 618374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش