QR CodeQR Code

طاغوتی طاقتیں مسلمانوں میں فرقہ واریت کے ذریعے انتشار پیدا کر کے انہیں کمزور کرنا چاہتی ہیں، سید زکریا شاہ

15 Mar 2017 14:00

جامعہ حقانیہ فاطمہؑ الزہرا ماموں کانجن میں درس قرآن مجید کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی فیصل آباد کے رہنماء کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے مکمل شریعت کا نفاذ تو ممکن نظر نہیں آتا جتنا نافذ ہے، اسے بچا لینا بھی غنیمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) فیصل آباد کے ضلعی امیر محمد زکریا شاہ نے کہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاغوتی طاقتیں مسلمانوں میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کے ذریعے انتشار پیدا کر کے انہیں کمزور کرنا چاہتی ہیں، لیکن ان کی یہ مذموم سازشیں کبھی پوری نہیں ہوں گی۔ جامعہ حقانیہ فاطمہؑ الزہرا ماموں کانجن میں درس قرآن مجید کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دینی درسگاہیں، جہاں دین اسلام کا نور پھیلانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، وہیں یہ اسلام کے مضبوط قلعے بھی ہیں، علمائے کرام مدارس کے خلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں کریں گے، کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک پاکستان میں اسلامی نظام کے علاوہ کوئی بھی نظام قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے مکمل شریعت کا نفاذ تو ممکن نظر نہیں آتا جتنا نافذ ہے، اسے بچا لینا بھی غنیمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، نااہلی اور اختیارات کا ناجائز استعمال قومی ترقی کے راستہ میں رکاوٹ ہے، نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی عوام کے مسائل حل ہونگے، جے یو آئی ہی تمام بحران ختم کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 618429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618429/طاغوتی-طاقتیں-مسلمانوں-میں-فرقہ-واریت-کے-ذریعے-انتشار-پیدا-کر-انہیں-کمزور-کرنا-چاہتی-ہیں-سید-زکریا-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org