QR CodeQR Code

سیدنا امام حسین علیہ السلام کی قربانی انسانیت کیلئے مثال ہے، خواجہ حمید الدین

15 Mar 2017 22:19

شاہ جیونہ میں سالانہ شیخ الاسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے پوری امت کو متحد ہونا پڑے گا، اللہ کی مدد اور نصرت اس کے احکامات پر نبی کریمﷺ کے طریقے کے مطابق عمل کر کے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر اور سیال شریف دربار کے سجادہ نشین خواجہ حمید الدین سیالوی نے شاہ جیونہ جھنگ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ نے دین کی بقاء کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، آپؑ کی قربانی انسانیت کے لیے مثال بنی رہے گی، آج بھی مسلمان اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ شاہ جیونہ میں سالانہ شیخ الاسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے پوری امت کو متحد ہونا پڑے گا، اللہ کی مدد اور نصرت اس کے احکامات پر نبی کریمﷺ کے طریقے کے مطابق عمل کر کے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر سید طاہر عمر شاہ، علامہ شمس الرحمن طاہر، جعفر کھچی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں ایم پی اے حاجی محمد خان بلوچ اور سابق ایم پی اے افتخار خان بلوچ نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 618435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618435/سیدنا-امام-حسین-علیہ-السلام-کی-قربانی-انسانیت-کیلئے-مثال-ہے-خواجہ-حمید-الدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org