QR CodeQR Code

اگر حکمران اسلامی اصول اپنائیں تو ملک میں کبھی بھی فرقہ وارانہ جنگ نہیں ہوگی

پاک افغان مسائل کا حل بات چیت سے ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

15 Mar 2017 20:36

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بارڈر کی بندش سے دونوں ممالک کی عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دونوں حکومتیں اسکو انسانی مسئلہ سمجھ کر حل کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں ملک پر مغربی تہذیب مسلط کرنا چاہتی ہیں، جس کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم ان کو پہلے بھی شکست دے چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بغض مغرب زدہ قوتیں ملک پر مغربی تہذہب مسلط کرنا چاہتی ہیں، جس کو ہم پہلے ہی شکست دے چکے ہیں اور ائندہ بھی جیت ہماری ہوگی۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اگر حکمران اسلامی اصول اپنائیں تو ملک میں کبھی بھی فرقہ وارانہ جنگ نہیں ہوگی۔ پاک افغان باڈر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بارڈر کی بندش سے دونوں ممالک کی عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دونوں حکومتیں اس کو انسانی مسئلہ سمجھ کر حل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان مسائل کا حل بارڈر کی بندش سے نہیں بات چیت سے ہوگا۔ پریس کانفرس کے بعد اے این پی ولی خان گروپ سے تعلق رکھنے والے عاطف الرحمٰن نے ساتھیوں سمیت جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 618560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618560/پاک-افغان-مسائل-کا-حل-بات-چیت-سے-ہوگا-مولانا-فضل-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org