0
Thursday 16 Mar 2017 00:02

رواں سال حج اخراجات کے پیکج میں اضافہ کی تجویز

رواں سال حج اخراجات کے پیکج میں اضافہ کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج اخراجات کے پیکج میں اضافہ کی تجویز کردی۔ عازمین حجاج کو گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 13 ہزار 429 روپے اضافی دینا ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج اخرجات میں اضافہ کی تجویز پیش کردی ہے اور وزیر اعظم کو اس تجویز آگاہ کردیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق، گزشتہ سال کے نسبت رواں سال حج اخراجات میں 17 ہزار 429 روپے اضافہ ہوگا۔ گزشتہ سال نارتھ کے لیے حج اخراجات 2 لاکھ 70 ہزار 941 روپے تھے جو اب بڑھ کر 2 لاکھ 88 ہزار 370 ہو جائیں گے۔ گزشتہ سال ساوتھ کے لئے حج اخراجات 2 لاکھ اکسٹھ ہزار 9 سو 41 روپے تھے جو رواں سال 2 لاکھ 79 ہزار 370 روپے کر دیے جائیں گے۔ دستاویز کے مطابق حجاج کرام کو قربانی کے لیے بھی الگ ادائیگی کرنا ہوگی۔

رہائشی اخرجات میں 250 ریال جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 20 ریال اضافی دینا ہوں گے۔ حج کے دوران خوراک کے اخراجات میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مکہ و مدینہ میں 160 ریال کھانے اور 20 ریال سروس چارجز کی مد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس طرح جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ تک سامان لیجانے پر 20 ریال جبکہ ائیرپورٹ پر سروس چارجز کی مد میں 10 ریال اضافی دینا ہونگے۔ وزیر عظم کو پیش کی جانے والی دستاویز میں وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات میں اضافہ کی وجہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا ہے۔ حکومتی اسیکم کے تحت گذشتہ سات سال میں حج ادا کرنے والے رواں سال حج ادا نہیں کر سکیں گے جبکہ نجی اسیکم کے تحت بھی گزشتہ 5 برسوں میں حج ادا کرنے والوں پر پابندی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 618612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش