0
Thursday 16 Mar 2017 00:06

فورسز نے میرانشاہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا

فورسز نے میرانشاہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا
اسلام ٹائمز۔ آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔ اس آپریشن کے تحت سکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک سرنگ سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ کے گاﺅں اسپلگا میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں بارودی سرنگیں، فیوز، سرکٹس، دیسی ساختہ بارودی مواد اور راکٹ قبضے میں کرلئے۔ دہشت گردوں کی جانب سے یہ اسلحہ ایک سرنگ میں چھپایا گیا تھا اور ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 618616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش