0
Thursday 16 Mar 2017 03:26
ایران کیجانب سے دمشق خودكش حملوں كی شدید مذمت

دہشتگرد عناصر اپنی ناكامی اور شكست چھپانے كیلئے شامی عوام سے بدلہ لے رہے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

دہشتگرد اپنى آخرى سانسیىں لے رہے ہیں، اس قسم کی وحشیانہ كارروائیوں سے ان عناصر كى شیىطانى سازشیں كامیاب نہىں ہونگى
دہشتگرد عناصر اپنی ناكامی اور شكست چھپانے كیلئے شامی عوام سے بدلہ لے رہے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ نے دمشق میں ہونے والے خودكش حملوں كی شدید الفاظ میں مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ دہشتگرد عناصر اپنی ناكامی اور شكست كو چھپانے كے لئے شامی عوام سے بدلہ لے رہے ہیں ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمى نے دمشق میں ہونے والے خودكش حملوں كی شدید الفاظ میں مذمت كرتے ہوئے كہا كہ جب بھى دہشتگردوں کو سیىاسى اور عسكرى محاذ مىں شكست ہوتی ہے تو شام كے نہتے عوام پر خودكش حملے كركے اپنى ناكامى كو چھپانے كى كوشش كرتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ شام مىں دہشتگرد اپنى آخرى سانسیىں لے رہے ہیں اور اس قسم کی وحشیانہ كارروائیوں سے ان عناصر كى شیىطانى سازشیں كامیاب نہىں ہوں گى۔ واضح رہے کہ کل شام كے دارالحكومت دمشق مىں دو الگ مقامات پر خودكش حملوں مىں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمى ہوگئے۔ پہلا دھماکہ دمشق میں محکمہ انصاف کی عمارت کے سامنے ہوا، جو شہر کے مرکزی علاقے میں واقع ہے۔ اسپتال کے ذرائع نے اس بم دھماکے میں اکتیس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ ساٹھ افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

حکام کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے محکمہ انصاف کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پولیس کے روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ایک اور خودکش حملہ آور نے ربوہ نامی علاقے میں واقع ریستوران میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جسکے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔  اس سے قبل ہفتے کے روز دارالحکومت دمشق میں واقع سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے روضے کے قریب  عراقی زائرین کی دو بسوں کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا، جن میں چوہتر زائرین شھید ہوگئے تھے۔ شام کو گذشتہ چھے برسوں سے دہشت گرد گروہوں کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں چار لاکھ سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ حکومت شام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کو امریکہ، سعودی عرب، قطر اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 618764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش