QR CodeQR Code

گستاخانہ مواد کی تشہیر اور اپ لوڈنگ کے حوالے سے گیارہ افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے، ایف آئی اے

16 Mar 2017 18:03

گستاخانہ مواد کے خلاف جاری ایف آئی اے کی تحقیقات میں پیش رفت اور وزیرِاعظم کی جانب سے دی جانے والے ہدایات کی روشنی میں وزیرِ داخلہ نے ایف آئی اے حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لئے دیگر حساس اداروں کی مدد بھی حاصل کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کہا ہے کہ حکومت فیس بک سمیت تمام سوشل ویب سائٹس سے گستاخانہ مواد ہٹائے جانے کے حکم کو یقینی بنانے کے لئے ہر آپشن استعمال کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ گستاخانہ مواد کے خلاف جاری ایف آئی اے کی تحقیقات میں پیش رفت اور وزیرِاعظم کی جانب سے دی جانے والے ہدایات کی روشنی میں وزیرِ داخلہ نے ایف آئی اے حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لئے دیگر حساس اداروں کی مدد بھی حاصل کی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک سینئر افسر کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت فیس بک انتظامیہ سے مطلوبہ معلومات کے لئے کوششیں تیز کرے، ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر اور اپ لوڈ کے حوالے سے اب تک گیارہ افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور ان سے تفتیش کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 618851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618851/گستاخانہ-مواد-کی-تشہیر-اور-اپ-لوڈنگ-کے-حوالے-سے-گیارہ-افراد-نشاندہی-جا-چکی-ہے-ایف-آئی-اے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org