QR CodeQR Code

پاک بحریہ نے زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

16 Mar 2017 17:55

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس میزائل نے سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، میزائل تجربہ پاکستان کے ساحلی علاقے سے کیا گیا۔ میزائل تجربے سے پاک بحریہ کا دفاع مضبوط ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی بحریہ نے زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس کامیاب تجربے سے پاک بحریہ کا آپریشنل دائرہ کار مزید وسیع اور ملکی دفاع مضبوط ہو گیا، پاک بحریہ نے زمین سے سطح آپ پر مار کرنے والے میزائل کا کامیابی سے تجربہ کر لیا۔ میزائل جدید ٹیکنالوجی اور ایویونکس سے لیس ہے جس نے سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناکر دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاک وطن کی بری و بحری سرحدوں کا دفاع مضوط ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس میزائل نے سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، میزائل تجربہ پاکستان کے ساحلی علاقے سے کیا گیا۔ میزائل تجربے سے پاک بحریہ کا دفاع مضبوط ہو گا۔ اس موقع پروائس چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل خان ہشام بن صادق بھی موجود تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ایویونکس سے لیس میزائل نے سمندر میں اپنے مقررہ ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ اس میزائل کی پاک بحریہ میں شمولیت سے آپریشنل دائرہ کار مزید وسیع اور ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 618853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618853/پاک-بحریہ-نے-زمین-سے-سمندر-میں-مار-کرنے-والے-میزائل-کا-کامیاب-تجربہ-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org