QR CodeQR Code

طورخم بارڈر فوراً کھولا جائے، پاک افغان پیپلزفورم

16 Mar 2017 17:48

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ طورخم اور چمن سرحد 27 روز سے بند ہے، جس سے دونوں ممالک کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت مذاکرات کا آغاز کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان پیپلز فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طورخم اور چمن میں پھنسے مسافروں کو خوراک فراہم کی جائے اور تمام سیاسی جماعتیں بارڈر کے حوالے سے موقف واضح کرکے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تجارتی اور دیگر روابط کے فروغ میں کردار ادا کریں، فورم کے چیئرمین عالمزیب خان، شوکت خان، جہانزیب خان اور صفدر خان داوڑ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طورخم اور چمن سرحد 27 روز سے بند ہے، جس سے دونوں ممالک کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت مذاکرات کا آغاز کرے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت رُکنے سے یومیہ 2 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے اور تاجر برادری بھی متاثر ہورہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 618854

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618854/طورخم-بارڈر-فورا-کھولا-جائے-پاک-افغان-پیپلزفورم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org