QR CodeQR Code

خیبر پی کے، 13 اضلاع میں مردم شماری کا آغاز

16 Mar 2017 17:52

سید اختر علی شاہ نے بتایا کہ صوبے کے 13 اضلاع میں مردم شماری کے عملے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور انتظامات کرلئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں مردم شماری کے پہلے مرحلہ کا آغاز کردیا گیا۔ شمار کنندگان کی طرف سے گھر گھر جاکر خانہ شماری کی گئی جبکہ 18 مارچ کو مردم شماری کی جائے گی۔ خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈ کوارٹر سید اختر علی شاہ نے بتایا کہ صوبے کے 13 اضلاع میں مردم شماری کے عملے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور انتظامات کرلئے گئے ہیں جبکہ سیکورٹی کے لئے خیبرپختونخوا پولیس فوری کے 40 ہزار جوانوں پر مشتمل دستوں کے علاوہ آرمی اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کے دستے بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے لئے تعینات کئے جانے والے دستوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مردم شماری کرنے والے عملے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 618858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618858/خیبر-پی-کے-13-اضلاع-میں-مردم-شماری-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org