0
Thursday 16 Mar 2017 18:45

پیپلز پارٹی نے انتقامی کاروائیوں کا سدباب نہ کیا تو اس کیخلاف تحریک کا آغاز کرسکتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم سندھ

پیپلز پارٹی نے انتقامی کاروائیوں کا سدباب نہ کیا تو اس کیخلاف تحریک کا آغاز کرسکتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم سندھ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کی صوبائی پولٹیکل کونسل کا اہم اجلاس صوبائی پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی کی زیرِ صدارت وحدت سیکرٹریٹ کراچی میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل سمیت سیکرٹری سیاسیات نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید علی حسین نقوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وڈیروں نے سندھ میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، خیرپور انتظامیہ اور صوبائی وزیر منظور حسین وسان کی جانب سے تکفیری گروہ کی سرپرستی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ شیعہ دشمنی پر مبنی اپنے رویئے میں تبدیلی لائے، اور بانیان مجالس پر دباؤ ڈال کر مجالس عزا رکوانے کا سلسلہ فوری بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رویئے کے باعث ملک بھر میں ملت تشیع کے اندر شدید تشویش پائی جاتی ہے، پیپلز پارٹی نے اگر انتقامی کاروائیوں کا سدباب نہ کیا، تو معاملات سنگین صورت اختیار کریں گے اور ہم انتقامی کارروائیوں اور تکفیری دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے پر پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک کا آغاز کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 618890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش