QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کا بھارتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے کشمیری رہنماؤں کی آزادی کا مطالبہ

16 Mar 2017 18:59

اپنی مذمتی بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماء کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے پُرامن جدوجہد کر رہے ہیں، گرفتاریاں، تشدد اور شہادتیں ان کو بھارتی غلامی سے آزادی کے مقصد سے ہٹا نہیں سکتیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے کشمیری رہنماؤں کو فوری آزاد کیا جائے۔ اپنی مذمتی بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماء کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے پُرامن جدوجہد کر رہے ہیں، گرفتاریاں، تشدد اور شہادتیں ان کو بھارتی غلامی سے آزادی کے مقصد سے ہٹا نہیں سکتیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے حریت قیادت اور کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستانی عوام ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔



خبر کا کوڈ: 618897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/618897/بلاول-بھٹو-کا-بھارتی-فورسز-کے-ہاتھوں-گرفتار-کئے-گئے-کشمیری-رہنماؤں-کی-ا-زادی-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org